weather in pakistan today 12

تبدیلی کے موسم نے آزادجموں کشمیر کی سیاست کو بھی بدلنے کی تھان لی

میرپور(ویب ڈیسک) تبدیلی کے موسم نے آزادجموں کشمیر کی سیاست کو بھی بدلنے کی تھان لی، حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 15 سے زائدوزراء واراکین اسمبلی، مسلم کانفرنس اور پیپلزپارٹی سے رتعلق رکھنے والےسابق وزراء امیدواران ممبران اسمبلی آزادجموں کشمیرمیں گھڑے احتساب سے بچنے کے لئے قبل از وقت تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پرتولنے لگے

دسمبرتک متعددراہنماء تحریک انصاف میں اڑان بھرسکتے ہیں، انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ دفاقی حکومت نے آزادجموں کشمیراور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ جموں کشمیرمیں قبل از وقت انتخابات منعقدکرواکریہاں پنجے گاڑنے کے لئے وفاقی حکومت کے تین با اثر وزراء کو ٹاسک سونپ دیا تحریک انصاف کے ایک رہنماء نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ عمران خان آزادجموں کشمیراور گلگت بلتستان می واضح اکثریت سے حکومتیں بنانا چاہتے ہیں

آزادجموں کشمیرگلگت بلتستان میں تبدیلی اور احتساب کا نعرہ غالب رہے گا،جس کی بنیادپرمرکزیہاں پنجے گاڑنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔دوسری جانب احتساب سے بچنے کے لئے مسلم کانفرنس کی کوکھ سے جنم لینے والی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 15سے زائدوزراء بھی تحریک انصاف میں جانے کیلئے پر رتولنے لگے ہیں ،

جبکہ اسمبلی ،سابق وزراء سابق ممبران اسمبلی کی ایک واضح آثاردیکھ کرکوچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ، حکمران مسلم لیگ ن کے وزراء جو تحریک انصاف میں جانے کے لیے تیاری کر چکے ماضی میں مسلم کانفرنس میں عدم اعتمادکی تحریکوں میں نمایاں رہے،آخری دن تک ساتھ دینے کا وعدہ کرنے والے ان ممبران کے اب تحریک انصاف کی قیادتوں سے خفیہ رابطے شروع ہو چکے ہیں،

جو14ویں آئینی ترمیم لانے کے لئے مرکزکو بھی آج اور کل کی دونوں طرح یقین دہانی کروارہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم فاروق سیدکو اگلے اقتدارکی پیش کش کے بدلے 14ویں ترمیم لانے پر راضی کرنے کے لئے کچھ وفاقی شخصیات کو مظفرآبادواسلام آباددوروں پر بھیجاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں