میرپوراہم خبریں

میرپورچینی کا بحران شدت اختیارکرگیا90 روپے کلو تک فروخت

میرپور(ویب ڈیسک) میرپورشہراور گرونواح میں چینی کا شدیدبحران ہول سیل ڈیلرزسے چھوٹے دوکاندارتک بلیک میں چینی فروخت کرنے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ میرپورکی طرف سے سرکاری ریٹ 70 روپے مقررکیااس کے باوجودپہلے تو دوکانوں پر چینی ملتی نہیں اوراگرمل بھی جائے تو 85سے 90 روپے بلیک میں فروخت ہو رہی ہے

یو ٹیلیٹی سٹورپربھی چینی نایا ب ہے ایک سروے کے مطابق دکانداروں کاکہناہے کہ ہول سیل ڈیلرزہم کو کافی مہنگے داموں چینی فروخت کرتے ہیں جو ہم کوخود80 روپے فی کلو ملتی ہے تو ہم کس طرح 70 روپے میں فروخت کر سکتے ہیں

جبکہ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے تبدیلی سرکارجب سے آئی ہے عوام کودووقت کی توالہ جیسی نعمت سے بھی محروم کردیاہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمیرپورسپورٹس لینے اور بلیک مافیااورچینی چوروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چینی کے سرکاری ریٹ کے مطابق عوام کو چینی مہیا کرانے کے لئے پوری طرح سے کوششیں جاری ہیں دکانوں پر چیکنگ جاری ہے ۔

مہنگی چینی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا، انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے دوکاندار کسی طرح بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو چینی کا بحران پیداکرکے چینی کو بلیک میں فروخت کرتے ہیں ۔ مزید یہ کہ ایسے دوکانداروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo