mirpur azad kashmir latest news 19

حبیب الرحمن احتساب بیورومیں جاری کاروائی رکوانے کیلئے سرگرم

میرپور(ویب ڈیسک) سابق وانس چانسلر میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی مسٹ راجہ حبیب الرحمن اپنے خلاف احتساب بیورومیں جاری کاروائی رکوانے کے لئے سرگرم ،

ہائی کورٹ نے راجہ حبیب الرحمن کی احتساب بیوروکی کاروائی روکنے کی استدعا مستردکردی تھی جس کے خلاف راجہ حبیب الرحمن نے سپریم کورٹ میں اپیل وائرکی مگر گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ان کے وکیل خالد رشیدچوہدری نے التوا کی درخواست دے دی

راجہ حبیب الرحمن کے خلاف احتساب بیورو آزاد کشمیرنے چارریفرنسز عدالت کو بھیجے تھےمسٹ یونیورسٹی میرپورمیں اپنے عزیزو ارقاب اور رشتہ داروں کی غیرقانونی طریقے سے پور ہٹالین بھرتی کرنے،میرٹ کی پامالی ، کرپشن مالی و انتظامی امورمیں بدیانتی اورخردبردسمیت درجنوں مقدمات وائرہیں

احتساب عدالت نے اس سال 24 اپریل کو آخری سماعت کی تھی اس سے قبل راجہ حبیب الرحمن کی طرف سے احتساب عدالت کوسماعت روکنے کی اپیل ہائی کورٹ نے مستردکردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں