ssc online 37

تعلیمی سیشن نہم کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے ایس ایس سی آئن لائن رجسٹریشن فیڈ بیک فارم طلب

میرپور(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے پریس ریلیز کے ذریعے جملہ سربراہان سرکاری و پرائیویٹ ادارہ جات سکولز کو مطلع کیاہے

کہ تعلیمی سیشن 2020 تا 2022 کی جماعت نہم کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے ادارہ جات سے کمپیوٹر لیب آئی ٹی سٹاف اور انٹرنیٹ کی سہولت سے متعلق معلومات کے لئے ایس ایس سی آن لائن رجسٹریشن فیڈ بیک فارم طلب کیاگیاہے۔ لہٰذا تمام ادارہ جات فوری طور پر بورڈ کی ویب سائٹ سے یہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے مکمل کرتے ہوئے

نگران شعبہ رجسٹریشن بورڈ کے پتہ پر ارسال کریں اور ادارے جو ثانوی و انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بورڈ ہذا میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں انہیں یہ فارم ارسال کرنے کی ضرورت نہیں

نیز آن لائن رجسٹریشن کے لئے فیس اور تاریخ کا تعین کرکے عنقریب نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ادارہ جات کو ترسیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ آن لائن رجسٹریشن فارم جو ادارہ جات بورڈ ہذا سے رجسٹرڈ نہیں ہیں انہوں نے جمع کروانے ہیں جو رجسٹرڈ ادارے ہیں ان کو آن لائن فارم رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں