In Mirpur Azad Kashmir, complete lockdown in the valley due to corona virus 42

میرپور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے پیش نظر وادی میں مکمل لاک ڈاؤن، نفاذ یکم مارچ سے ہوگا

میرپور آزاد کشمیر (رپورٹ :ڈاکٹر قاسم ملک) کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران میرپور آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی، شادی ہالز بھی ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی دکانیں صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گی،

دکانیں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں تمام پبلک پارکس اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں