The first and largest free dialysis center in Azad Kashmir 17

آزادکشمیرمیں سب سے پہلااوربڑامفت ڈائیلاسزسنٹر

میرپور(ظفر مغل سے)آزادکشمیرمیں سب سے پہلااوربڑامفت ڈائیلاسزسنٹرمیرپورچلانے والی این جی اوانجمن فلاح وبہبودانسانیت میرپورکے نومنتخب صدرڈاکٹرطاہر محمود نے کہاہے کہ میرپور میں جلد گردے ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے آزادکشمیر کا پہلا سنٹر قائم کر دیا جائے گا جس کیلئے ابتدائی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اب تک انجمن کے تحت2003ءسے2020ءتک 1,030,93گردوں کے مریضوں کے مفت علاج ومعالجے ،ڈائیلاسزپرمجموعی طورپر51کروڑ80لاکھ روپے کی خطیررقم اپنی مددآپ کے تحت خرچ کی جاچکی ہے اوراسوقت ڈویڑنل ٹیچنگ ہسپتال میرپورمیں قائم انجمن کے فری ڈائیلاسزسنٹرکی جدیدعمارت میں 24جدیدمشینوں سے دورجدیدکے تقاضوں کے مطابق 3شفٹوں میں گردوں کے مریضوں کوڈائیلاسزکی بہترین سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں

جبکہ ہیپاٹائٹس نیگیٹواورپازیٹیو اورکوروناوباءکے پیش نظرعالمی ایس اوپیزکے تحٹ 3الگ الگ وارڈزمیں جدیدسکیورٹی سسٹم کے تحت تمام طبی، انتظامی اورمتعلقہ ادویات وضروریات کی فراہمی کویقینی بنایاگیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کڈنی فری ڈئیلاسز سنٹر کا دورہ کرنے والے کشمیر الیکٹر نک میڈیا ایسوسی ایشن میرپور کے صدر چوہدری ناصر رفیق، سابق صدرکشمیر پریس کلب الطاف حمید راو،کے پی سی کےسابق سیکرٹری جنرل سجاد خانپوری، کیما کےسرپرست راشد بشیر،سابق سیکرٹری جنرل شہباز بخاری،نائب صدر مرزاہمایوں بیگ ،سیکریٹری اطلاعات عمران چوہدری اور دیگر پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا سے وابسطہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر شرکاءکو کڈنی فری ڈائیلاسزسنٹرکے انچارج امراض گردہ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہزاد احمد شیخ نے بھی میڈیا نمائندگان کو فری ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کراتے ہوئے گردوں کی بیماری اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس دوران فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر چلانے والی تنظیم انجمن فلاح وبہبود انسانیت میرپورکی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین سید شبیر احمد سیکرٹری اطلاعات ظفر مغل اور لیڈی سیکرٹری فوزیہ عندلیب بھی موجود تھیں۔ڈاکٹرطاہرمحمودنے بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہا کوروناوباءکے دوران ایک دن بھی ڈائیلاسز سنٹر میرپورکوبندنہیں کیاگیابلکہ عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیزکے مطابق ڈونرزکی مددسے ڈی ایچ کیوہسپتال میرپورکوانتہائی جدیداورقیمتی طبی آلات،ضروریات، وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین کے علاوہ 24دیگرطبی آلات بھی کروڑوں روپے کی مالیت کے فراہم کرنے کیساتھ ساتھ لاک ڈاون کے دوران میرپورمیں 4ہزارروپے فی کس 450گھرانوں کوراشن بیگ پیکیج بھی تقسیم کئے اسی طرح2019ءکے قیامت خیززلزلہ میں متاثرین کو51ہزار80منرل واٹر، پکاہواکھانا، ضروری ادویات اوربلڈنگ میٹریل اور2متاثرین کومکمل زلزلہ پروف گھربھی دیئے

اسی طرح گرین اینڈکلین 77میرپورپراجیکٹ کے تحت ماحولیاتی آلودگی پرقابوپانے کیلئے شہرمیں200سے زائدپوداجات بمعہ حفاظتی جنگلاکی فراہمی کاآغازبھی کیاگیاانہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے انجمن کے فلاحی مفت کام کے پیش نظر2017میں پرائم منسٹرپاکستان پروگرام کے تحت10ڈائیلاسز مشینیں بھی فراہم کی تھیں اوراب انجمن نے اکنامک افیئرڈویڑن اسلام آباداوردیگرمتعلقہ اداروں میں باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے تمام تقاضے پورے کردیئے ہیں جبکہ اسکی ویب سائیٹ اورایپ بھی جدیدتقاضوں کے مطابق تیاری کے آخری مراحل میں ہے اورجدیدتقاضوں کے مطابق مالی معاملات ،انتظامی امور،بہترسے بہتربنانے اورمزیدفول پروف بنانے کیلئے سافٹ ویئرز پربھی کام جاری ہے اورنئے سال کے آغازمیں مزیدبہتری، عوامی بہبود اوروسائل کی ترقی اورزیادہ سے زیادہ ڈونرز تک رسائی اورانٹرنیشنل سطح پربھی بین الاقوامی رابطوں کے فروغ سے نئے منصوبہ جات پربھی کام کاآغازکیاجائیگا

انہوں نے مزیدکہاکہ انجمن ڈونرزکی مددسے سالانہ تقریباً6کروڑ روپے کے اخراجات کررہی ہے جوآمدہ سالوں میں بڑھنے کے قوی امکانات ہیں اورمزیدمنصوبے شروع کرنے کیلئے ہمیں مخیرحضرات سے قریبی روابط اختیارکرتے ہوئے انجمن کے وسائل بڑھاکرمفت ڈائیلاسزکی میرپورمیں زیادہ سے زیادہ جدیدسہولیات کی فراہمی سمیت دیگرنئے منصوبہ جات کے آغازسے بھی دکھی انسانیت کی خدمت اورآفات سماوی میں متاثرہ عوام کوبھی بروقت ریلیف کی فراہمی کے اقدامات اٹھاناہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں