میرپورآج کا اخبارآزاد کشمیرکوٹلی

پولیس کی سال 2020ء کی کارکردگی رپورٹ :میرپور آزاد کشمیر

میرپور آزاد کشمیر(اردو نیوز۔محمد سلیم چوہدری )میرپور آزاد کشمیر/ میرپور پولیس کی سال 2020ء کی کارکردگی،06 گمنام قتل ٹریس،220چور اور ڈاکو گرفتار، 05 کروڑ روپے کا لوٹا ہوا مال برآمد،190مجرمان اشتہاری گرفتار،10کاریں،52 موٹرسائیکل،103تولے زیورات،فارن کرنسی،1742 بوتل شراب، 60 کلو چرس،13کلو ہیروئن، 04کلاشنکوف،17رائفلیں،52پستول برآمد،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم نے سال 2020ء کی کارکردگی رپورٹ کے حوالہ سے اپریس ریلیز جاری کردی،
ضلع پولیس میرپور نے حسب سابق سال 2020ء میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں،سال 2020ء کے دوران ضلع میرپور میں قتل کے کل 09 مقدمات درج،جن میں سے 06 گمنام قتل بھی تھے،ان 06واقعات میں میرپور سٹی کی حدود میں ایک کمسن بچی سمیت03خواتین کا گمنام قتل بھی شامل ھے،پولیس نے 06گمنام قتل ٹریس کرتے ہوے قتل کے 09مقدمات میں ملوث 24 ملزمان کو گرفتار،اُن سے آلات قتل برآمد کئے،تفتیش مکمل کرکے ان مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کئے،سال بھر کے دوران چوری اور ڈکیتی کے119 مقدمات درج،220 ملزمان کو گرفتار،اُن کے قبضہ سے 05کروڑ 03لاکھ روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد،103تولے طلاعی زیورات،پاکستانی اور فارن کرنسی، مشینری،قیمتی گھریلو سامان،10چوری شدہ کاریں،52 موٹرسائیکل شامل،جو برآمد کئے گئے،منشیات کے 205مقدمات درج،280ملزمان گرفتار،اُن کے قبضہ سے 1742 بوتل شراب،60کلو گرام چرس، 13کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی،اسلحہ ناجائز کے 60مقدمات درج،69ملزمان کو گرفتار،انکے قبضہ سے 04کلاشنکوف،17رائفلیں اور 52پستول برآمد کئے گئے،
نیشنل ایکشن پلان کے تحت 231مقدمات درج،439 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ھے،ون ویلنگ اور تیز رفتاری کرنے والے افراد کے خلاف 86مقدمات درج،89ملزمان کو گرفتار،فحاشی اور آوارہ گردی میں ملوث 1016 ملزمان کے خلاف کارروائی،قمار بازی کے 05 مقدمات میں 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا،سوشل میڈیا پر شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے،بلیک میل کرنے اور معاشرہ میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سائبر لاز کے تحت 13 مقدمات درج،29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی کرنے پر 02 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا،قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث 190مجرمان اشتہاری اور مفروران کو گرفتار کیا گیا،

پنجاب اور دیگر صوبہ جات سے آنے والے اُجرتی قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا گیا،سال 2020ء کے دوران ضلع میرپور کے تمام پولیس افسران اور ملازمین امن و عامہ کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے دن رات سڑکوں پر موجود رہے اور اپنا فرض نبھاتے رہے،میرپور پُر امن خطہ ہے جہاں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ھے،جرائم کے انسداد اور خاتمہ کے لیے میرپور کی عوام اور میڈیا نے ہمیشہ کی طرح سال 2020ء میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ھے

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo