Illegal occupation of Indian-occupied Jammu and Kashmir mirpur news 23

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گذشتہ 73برس کے دوران چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر (ویب ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارتی فورسز نے اپنی فوج کشی کو 73برس مکمل ہونے پر چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جن میں جموںمیں شہید کئے جانیوالے ڈھائی لاکھ کشمیری بھی شامل ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 27اکتوبر کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیراور آزاد کشمیرمیں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی طرف سے یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 27اکتوبر1947کے بعد سے 35لاکھ سے زائد کشمیریوں کو آزاد کشمیر ، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت کرنے پر مجبور کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں