پریس کلب عباسپور کے سابق صدر 24

پریس کلب عباسپور کے سابق صدر بدیع الزمان بخاری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی ) چل دیے چمن سے حسرت بہا ر لیکر آزا د کشمیر کے معروف صحافی ، پریس کلب عباسپور کے سابق صدر بدیع الزمان بخاری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ ایک موزی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث کچھ عرصہ سے زیر علاج تھے لیکن گزشتہ روز زندگی نے وفا نہ کی اور وہ ہزاروں چاہنے والوں کو سوگوار کرکے دنیا سے رخصت ہوچلے ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گی ،

ان کے چاہنے والے لہو کے آنسو رو پڑے ۔ اُ ن کا جنازہ گھرسے اُٹھایا گیا تو کہرام برپا ہو گیا اُن کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر نے شرکت کی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نومنتخب وزیر اعظم عبدالقیوم خان نیازی سابق صدر و وزیر اعظم، محمد یعقوب خان، جے کے ایل ایف کے چیئر مین محمد صغیر خان جے کے پی پی کے صدر حسن ابراہیم خان،سابق صداتی مشیر اعجاز یوسف سابق سپیکر سیاب خالدسابق وزیر طاہر انور خان فرزنہ یعقوب عابد حسین عابد ،

تحریک انصاف کے نیئر ایوب ،پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر خان جاوید ناز ، نوشین کنول ، راجا اعجاز ایڈوکیٹس ، حمید افضل، عظیم خان، عثمان منتظر، نیاز طاہر ، کلیم افضل مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر ا ظہر نذر، راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر نعیم خان ،ٹرانسپورٹ یونین کے سپریم ہیڈ ارشد خان ،صدر سجادخان ،امجد یاسین انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر ، افتخار فیروز ، جنرل سیکریٹری اعجاز حنیف ویلفئیر کمیونٹی کے عہدے داران، ٹھیکیدار سعید خان عتیق اسلم خان اور صحافیوں عامر محبوب زاہد تبسم اعجاز عباسی اعرفان کھٹانہ نثار کیانی ،منیر قادری ،عامر جاوید امتیاز کیانی ،آصف اشرف سمیت مختلف مکاتب فکر نے بدیع الزمان بخاری کی وفات پر سوگواران سے اظہار تعزیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں