Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar news 17

پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام خصوصا زندہ دلان لاہور کا شکریہ :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک )پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام خصوصا زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوںعوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے 8 دسمبر کے بعد 13 دسمبر بھی گزر گیا،

آر ہوا نہ پار لیکن عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کر دیا ناکام جلیسی پر افراتفری پھیلانے والہ ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا اور پوری قوم نے دیکھا احتساب سے گھبرا کر تماشہ لگانے والی پی ڈی ایم کے کرپٹ عناصر کا احتساب ہو کر رہے گا یہ جان لیں کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی

عوام اور ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے والے خود بیرون ملک جائیدادیں بنا کر چھپے بیٹھے ہیں پی ڈی ایم کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے پی ڈی ایم ملکی ترقی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے عوام اپوزیشن قیادت کا منفی چہرہ پہچان چکی ہے کرپشن کے باعث اپنے گرد تنگ ہوتا گھیرا دیکھ کر اپوزیشن تباہی کے راستے پر گامزن ہے کرپشن سے ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں