کوٹلیاہم خبریںمیرپور

تاجرکی دکان بندکروانے والے احکامات دینے والے پی ڈی ایس پی راجہ گلریزخان اورفورس جوانون پرحملہ

میرپور(ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن کے دوران کاروباربندکرنے کے مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے تاجرکی دکان بندکروانے والے احکامات دینے والے پی ڈی ایس پی راجہ گلریزخان اورفورس جوانون پرحملہ،پولیس کاجوان زخمی ،

پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا۔تھانہ سٹی میں پولیس کانسٹیبل خضرحیات کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق کوٹلی شہرسے ملحقہ تھلبیرکالونی بازارمیں

پیرکی شام پی ڈی ایس پی راجہ گلریزخان جب فورس کے جوانوں کے ہمراہ پہنچے توکاروباربندکرنے کے مقررہ وقت پانچ بجے کاوقت ہوجانے کے باوجودایک کھلی دکان دیکھ کرجب اس کے مالک کودکان بندکرنے کاحکم دیاتو اس نے انکارکردیااورپولیس کی جانب سے دوبارہ حک دینے پرلیس پر پتھراؤشروع کردیا۔

واقعہ کی عامر ولدایوب اوردیگرکے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامرکوگرفتارکرلیاگیا۔واقعہ میں کانسٹیبل خضرحیات کانچ کی بوتل لگنے سے زخمی ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button