dharna 18

سیاسی وسماجی رہنمااسراربٹ کا بلدیہ کوٹلی کے خلاف شہیدچوک میں اجتماعی کیمپ

کوٹلی (ویب ڈیسک)سیاسی وسماجی رہنمااسراربٹ کا بلدیہ کوٹلی کے خلاف شہیدچوک میں اجتماعی کیمپ،بلدیہ کوٹلی کے کروڑوں کے فنڈکی غلط تقسیم کاراورضروری کام نہ ہونے پروزیراعظم اورچیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کاعزم۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی وسماجی رہنمااسراربٹ ساری نے بلدیہ کوٹلی کی طرف سے کوٹلی میں جابجاگندگی کے ڈھیروں ،بندنالیوں،عرصہ درازسے ڈسٹرکٹ کورٹس اورچلڈرن پارک میں بندواش رومز،بلدیہ وسائل پرمافیاکے قبضے کے خلاف شہیدچوک میں احتجاجی کیمپ لگایاجہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے لئے ایک بٹیربھی آویزاں کیاہے۔

ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم آزادکشمیراورچیف سیکرٹری کوٹلی بلدیہ میں جاری معاملات کافوری نوٹس لیں اورایڈمنسٹربلدیہ کو تبدیل کرتے ہوئے کوئی فرض شناس اوربہترین ایڈمنسٹریٹر تعینات کریں۔

انہوں نے کہاکہ مطالبات پورے ہونے تک میرااحتجاج جاری رہے گا۔بعدازاں ان کی حمایت کیلئے انجمن تاجران کاایک وفدبھی شہیدچوک پہنچاجس کی قیادت مرکزی صدرملک یعقوب کررہے تھے۔ان کے ہمراہ صرافہ یونین کے صدرظفرملک، ظہوراکبرملک سمیت تاجروں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں