corona virus in kotli 26

کوٹلی میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑنا شروع کردئیے

کوٹلی (ویب ڈیسک) کوٹلی میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑنا شروع کردئیے۔ایک ہی روزمیں ضلع کوٹلی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 14افرادکاکوروناوائرس ٹیسٹ پاذیٹوآنے پرخوف وہراس کی کیفیت پیداہوگئی،

محکمہ صحت عامہ اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں شہرمیں ماسک کا استعمال بڑھ گیااور عوام کی جانب سے ایس او پیزپرزیادہ سے زیادہ عمل درآمدہونے  کے باوجودپنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کی کوٹلی آمدنے کوروناسے بچاؤکی جانب جانے والی تمام تدابیرپر پانی پھیردیا۔اوراب صورتحال خرابی کی جانب جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی ڈاکٹرسیدشفقت حسین شاہ نے گزشتہ روزمیڈیاکے رابطہ کرنے پربتایاکہ کوروان وائرس کی وباء سے بچاؤصرف احتیاطی تدابیرسےہی ممکن ہے۔شہری اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے اپنے آپ،خاندان اور دوست اوراحباب سمیت ملنے والے لوگوں سے سماج فاصلہ رکھیں،

حکومتی ایس اوپیزپرعمل درآمدیقینی بنایاجائے۔گھرمیں داخل ہوتے ہی صابن سے بیس سیکنڈہاتھ دھوئیں۔رش والے مقامات پر جانے یاگھروں میں تقاریب سے اجتناب کیاجائے۔بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ماسک کاہمہ وقت استعمال یقینی بنایاجائے۔اپنے گھروالوں کے ساتھ ساتھ اپنے اردگردکے لوگوں کو بھی کوروناسے بچاوکی تدابیرسے آگاہ کریں۔

حکومت آزادکشمیر کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت عامہ کوٹلی تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے اپنا کرداراداکررہاہے۔لیکن ی بچاؤعوامی تعاون سے ہی یقینی بنایاجا سکتاہے۔کوٹلی میں ایک ہی روزکے دوران 14افرادکاکوروناوائرس ٹیسٹ پازٹیوآناتشویش کاباعث ہے۔اگرہم سب مل کراحتیاطی تدابیرپرعمل کریں توکوٹلی کورونافری ضلع بن سکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں