کوٹلیاہم خبریں

ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی

کوٹلی(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سردار ڈاکٹر عمر اعظم (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی) کے آفس سے جاری کیے گئے حکم نمبر94-7284/2020 مورخہ 19 جون 2020 حفاظتی اقدام کے طور پر ضلع کوٹلی کے مطابق جملہ انٹری پوانٹس پر ایک ہفتہ کے لیے عوام الناس ی ہرقسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے بین الصوبائی، بیرون آزاد کشمیر جملہ ٹرانسپورٹ بند کروائی گئی ہے۔

پابندی الاختما مورخہ 26 جون بوقت 12 بجے رات ہواہے حالیہ پابندی کے دوران مثبت اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے الاک ڈاؤن کو مزید ہفتہ کے لئے برقرار رکھا جانا ضروی ہے لہٰذا میں ڈاکٹر عمراعظم خان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی ان اختیارات کی رو سے جومجھے ایپڈیمک ڈیزیزایکٹ 1958 اور ڈیزائسٹرمینجمنٹ ایکٹ 2008 کی رو سے حاصل ہیں کو بروئے کار لاتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طورپر بذیل احکامات جاری کرتاہوں۔

مورخہ 26/27 جون کی درمیانی شب بوقت 12 بجے رات تک ضلع کوٹلی کے جملہ انٹری پوائنٹس بند رکھے جائیں ے۔ متذکرہ عرصہ کے دوران بین الاضلاعی ، بیرون آزاد کشمیر اور بین الصوبائی جملہ (پرائیویٹ و پبلک سروس) ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ صرف شیدی بیمار ایسے افراد جو میڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی کی جانب سے جاری شدہ ریفرل لیٹرکے حامل ہوں، ہمراہ ڈرائیور اور ایک اٹنیڈنٹ مطابق ایس او پی انٹری پوائنٹس سے باہر اور واپس حدود ضلع کوٹلی سفرکرسکیں گے، (ریفرل لیٹر کے حامل افراد مکمل ریکارڈ انٹری پوائنٹس پر مرتب کیاجائے گا

اور مطابق ریکارڈ ہی واپس حدود ضلع کوٹلی داخلہ کی اجازت ہوگی۔ بدوں اجازت جملہ انٹری پوائنٹس سے عوام الناس  کی ہرقسم کی نقل و حمل ،کراسنگ پابندی ہوگی ۔ گڈز ٹرانسپورٹ ، سبزی فروٹ اور ادویات لانے والی گاڑیوں پر پابندی کا اطلاق نہ ہوگا۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo