Kotli car plunged into a deep ravine 5 killed, 2 injured in critical condition 52

کوٹلی: کار گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک

مظفرآباد : کوٹلی میں کار کھائی میں گرنے سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں افسوس ناک حادثہ، کار سوار نکیال سے کوٹلی شہر کی جانب عازم سفر تھے کہ کار گہری کھائی میں جا گری۔ کھائی کی گہرائی 500 فٹ سے بھی زائد بتائی گئی ہے۔ کار حادثے کے بعد شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، ریسکیو اہلکاروں نے باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں