who was seriously injured in the land dispute 44

زمین کے تنازعہ پر شدید زخمی ہونے والا ارسلان رفیق زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا

کوٹلی (محمد سلیم چوہدری ) کوٹلی آزاد کشمیر گزشتہ روز کھوئیرٹہ سیری خانپور میں زمین کے تنازعہ پر شدید زخمی ہونے والا ارسلان رفیق زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے CMH راولپنڈی میں خالق حقیقی سے جاملا،

کھوئیرٹہ:نوجوان ارسلان گزشتہ روز زمین کے تنازعہ پر گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا،جہاں نوجوان کو شدید زخمی حالت کے باعث کوٹلی ہاسپٹل سے CMH راولپنڈی ریفر کردیا گیا تھا،

کھوئیرٹہ:نوجوان ارسلان کا THQ ھاسپٹل کھوئیرٹہ میں پوسٹ مارٹم جاری،پولیس کی جانب سے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاءکے حوالے کردی جائیگی، دعا ھے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور خاندان کو صبروجمیل عطاء فرمائے،آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں