Magistrate Baldia Kotli Raja Gulraiz in action 30

مجسٹریٹ بلدیہ کوٹلی راجہ گلریز ان ایکشن،کوٹلی شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر کلین آپریشن

کوٹلی آزاد کشمیر(محمد سلیم سے)مجسٹریٹ بلدیہ کوٹلی راجہ گلریز ان ایکشن،کوٹلی شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر کلین آپریشن،کوٹلی:تجاوزات کی خلاف ورزی پر روڈ پر لگایا گیا لاکھوں روپے کا سامان ضبط،ہزاروں سے جرمانے،
مجسٹریٹ بلدیہ کوٹلی راجہ گلریز خان کا تجاوزات کے خلاف آپریشن آبشار چوک،شہید چوک اور لاری اڈا میں کیا گیا

تجاوزات کے آپریشن کے دوران پولیس اہلکاران،بلدیہ اہلکاران وتجاوزات انسپکٹرز سردار بشارت، اسد چوہدری و سردار عمار نیاز ودیگر ہمراہ تھے۔

مجسٹریٹ بلدیہ راجہ گلریز خانن نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ھے،اس حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز قبول نہیں کیا جائیگا۔

حد سے تجاوز کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،کسی کو بھی قانون کو ھاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی
تاجر حضرات اپنا سامان شٹر کے اندر رکھ کر فروخت کریں،قانون کی مکمل پاسداری کریں،تاکہ شرمندگی اور جرمانے سے بچ سکیں،مجسٹریٹ بلدیہ کوٹلی راجہ گلریز خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں