SHO Kotli Sardar Sohail Yousuf 41

کوٹلی شہر اورگردو نواح کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے دم لینگے:ایس ایچ او کوٹلی سردار سہیل یوسف

کوٹلی آزاد کشمیر ( محمد سلیم چوہدری ) کوٹلی شہر اورگردو نواح کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے دم لینگے،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوٹلی کی سرزمین تنگ کردی جائیگی،ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ایس ایچ او کوٹلی سردار سہیل یوسف

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور یہ کہا کہ  والدین اپنے بچوں کی ایکٹیوٹیز پر گہری نظر رکھیں، تاکہ بچے بے راہ روی کا شکار نہ ہوں،تاکہ انکا آنے والا کل انکے لئے روشن مستقبل ثابت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں،جہاں پر بھی کسی قسم کا گھناونا کاروبار/ مشکوک سرگرمیوں ہوں،نشاندہی کریں فوراً کاروئی ہوگی،مزید یہ کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے ھائی الرٹ ہے ،

ہمارے دروازے 24 گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں،عوام کے جان ومال کی زمہ داری پولیس کی اولین ترجیح ہے،تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں