اسلام آبادآج کا اخباراہم خبریں

پاکستان میں نوجوانوں کی ویکسی نیشن مرحلہ وار شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان میں نوجوانوں کی ویکسی نیشن کا عمل مرحلہ وار شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین کے عمل سے گزارا جائے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا میڈیا سے گفتگو میں حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتِ منصوبے کے مطابق ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ حکومت شہریوں کیلئے ویکسین خرید بھی رہی ہے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo