Smart chip driving license card equipped with modern technology introduced in old fee in Islamabad 12

اسلام آباد میں پرانی فیس میں جدید ٹیکنالوجی ‏سے آراستہ اسمارٹ چپ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ متعارف کرا دیا گیا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، پرانی فیس میں جدید ٹیکنالوجی ‏سے آراستہ اسمارٹ چپ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے اسمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ‏نئے ڈرائیونگ لائسنس میں نئے فیچرز متعارف کروائےگئے ہیں، اسمارٹ لائسنس میں سیکیورٹی ‏ودیگرفیچرمتعارف کرائے گئے ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کےباعث دھوکا دہی کی گنجائش نہیں ہوگی اور ‏جلد اسمارٹ لائسنس کو ایکسائز اور نادرا کے ساتھ منسلک کیا جائےگا۔

نئے لائسنس میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام کوائف چپ کےذریعےدرج ہوں گے۔ نیااسمارٹ ‏ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس پر ہی دستیاب ہوگا، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نےٹریفک الرٹ سسٹم کابھی افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں