Burial of Martyrs of Martyrs in Quetta 18

کوئٹہ میں شہداء مچھ کے متاثرین کا دھرنا ختم اور شہداء کی تدفین

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ مچھ میں قتل کئے گئے 10 مزدوروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزراء اور مقامی انتظامیہ کے ممنون و مشکور ہیں، مذاکرات میں طے ہونیوالے تمام معاملات کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے،

شہداء کی تدفین آج(ہفتہ)کو کی جائے گی۔یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں اتوار 3 جنوری کو مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں 10 کان کنوں کو قتل کردیا گیا تھا، تمام مقتولین کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔ واقعے کے بعد ہزارہ برادری نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر دھرنا دے دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں