اسلام آبادآج کا اخبار

سی پیک کے تحت ابتدائی مرحلے کے منصوبے مکمل ہوگئے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، ان میں ابتدائی مرحلے کے منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

سی پیک اتھارٹی کے مطابق بجلی کے پیداوار سے متعلق منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ گوادر بندرگاہ فعال ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات پر مثبت اثر پڑا ہے۔

انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں اعلی معیار کی شاہراہوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے رابطہ کاری، سفر اور سامان کی ترسیل میں آسانی کے باعث نقل وحمل میں اضافہ ہواہے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo