New Pakistan Certificate falls under the category 15

نیا پاکستان سرٹیفیکٹ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت آلہ قرض کے زمرے میں آتا ہے، ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت آلہ قرض کے زمرے میں آتا ہے۔

بدھ کویہاں جاری بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے مقامی انگریزی روزنامہ میں نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ سے متعلق چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جار ی کردہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے دوسرے شیڈول کے حصہ دوئم کی شق 5اے اے کے تحت آلہ قرض کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی صورت میں قرض پر منافع پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہو گا جو کہ حتمی ٹیکس ہو گا۔

انہوں نے بتایاکہ ایسے غیر اقامت پذیر افراد جو قرض پر حاصل کردہ منافع پر ٹیکس کٹوتی کو ظاہر کریں ان کوصرف اس بنا پر ٹیکس گوشوارے فائل کرنے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان نے کہاکہ کہ ٹیکس پر رعایت صرف غیر اقامتی افراد کے لئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں