A special ceremony will be held at Parliament House 13

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات 3 دسمبر کوخصوصی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

قومی اسمبلی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

جس میں اراکین پارلیمنٹ سمیت خصوصی افراد کے لئے خدمات سرانجام دینے والے اداروں سے وابستہ شخصیات ،اور خصوصی افراد کو دعوت دی گئی ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تقریب کے روح رواں ہونگے۔ تقریب صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں