Food is a fundamental human right: UN Secretary General 57

خوراک انسان کا بینادی حق ہے ، اسے تجارت کی جنس نہ سمجھا جائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خوراک انسان کا بینادی حق ہے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے فوڈ سسٹمز سمٹ کے موقع پر کہاکہ خوراک کو تجارت کی جنس نہ سمجھا جائے بلکہ یہ انسا نوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز کروڑوں لوگ بھوکے سوتے ہیں ،بچے بھوکے مر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں 3 ارب لوگوں کو صحت مند غذا میسر نہیں ہے اور 2 ارب لوگوں کے وزن میں زیادتی اور 462ملین لوگ کم وزن ہیں جبکہ تقریبا ایک تہائی خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے حکومتوں اور کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ صحت مند غذا تک رسائی بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کو ایک ایسی جگہ بنانا چاہیے جہاں صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک دستیاب ہو اور ہمیں خوراک کا ایسا نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے جو تمام لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے معاون ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں