عالمی ادارہ صحت 41

اساتذہ ، سکول کے عملہ کو کورونا ویکسی نیشن کے لیے ترجیحی گروپوں میں شامل کرنا چاہیے ، یونیسیف

جنیوا : عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) اوراقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف نے کہا ہے کہ اساتذہ اور سکول کے عملہ کو کورونا ویکسی نیشن کے لیے ترجیحی گروپوں میں شامل کرنا چاہیے تاکہ یورپ اور وسطی ایشیا کے سکول کھلے رہیں۔

فرانسیسی خبر رساں اداے کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے گزشتہ سال نومبر میں ویکسی نیشن شروع ہونے سے قبل سفارشات پیش کی تھیں کہ غریب ممالک کی ویکسی نیشن کو ترجیح دینی چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او یورپی ریجن کے ڈائریکٹر ہنس کلوج نےکہا کہ سکول بچوں کی تعلیم ، ذہنی صحت اور سماجی مہارتوں کے علاوہ انہیں معاشرے کا بہترین شہری بننے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تاریخ میں سب سے زیادہ تعلیمی نظام متاثر ہو اہے۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام نوجوانوں کو ویکسین لگائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں