بین الاقوامیآج کا اخبار

اشرف غنی کے سگے بھائی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا

کابل : افغانستان میں طالبان کی حکومت آتے ہی ملک چھوڑ کر فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی کے سگے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حشمت غنی نے طالبان رہنما خلیل الرحمان اور مفتی محمود ذاکر کی موجودگی میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اشرف غنی اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اشرف غنی کابل سے فرار ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں رہ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ پڑوسی ملک تاجکستان گئے تھے لیکن ان کے طیارے کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo