آج کا اخباراہم خبریںتعلیم

سرکاری اسکولوں میں چوری کی روک تھام اور موثر مانیٹرنگ کیلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور : سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ، اساتذہ اور بچوں کی سکیننگ کیساتھ آن لائن حاضری بھی لگائی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 2 سکولوں گورنمنٹ اے پی ایس بوائز اینڈ گرلز سکول ماڈل ٹاؤن میں کیمرے نصب ہونگے، کیمروں کا کنٹرول پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پاس ہوگا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکولوں میں چوری کی واردات کی روک تھام کیلئے بھی جدید کیمروں سے مدد لی جائے گی، کیمروں کے نصاب سے حاضری لگانے میں بھی اساتذہ کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید کیمرے لگانے کا مقصد اساتذہ اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button