no computer teacher in muzaffarabad govt mirpur news 16

کمپیوٹرٹیچر نہ ہونے سے سینکڑوں بچیوں کا مستقبل داؤپرلگ گیا

مظفرآباد(ویب ڈیسک) دارلحکومت کے وسط میں واقع گورنمنٹ گولزہائیرسکینڈری سکول گوجرہ میں کمپیوٹرکی معلمہ کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی ہے، سینکڑوں بچیوں کا مستقبل داؤپر لگ گیا زلزلہ 2006میں تباہ ہونے والے سکول کی عمارت سیراکے تعاون سے شاندارتعمیرہوئی جس میں جدیدلیب کی تنصیب بھی کی گئی مگرتاحال لیب کو چلانے کے لیے حکومت کی جانب سے کمپیوٹرمعلمہ اورلیب اسسٹنٹ کی تقرریاں عمل میں نہ لائی جا سکیں۔

لیب میں پڑھے لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹربھی زنگ آلودہ ہورہے ہیں بوائزہائی سکول گوجرہ میں کمپیوٹرلیب نہ ہونے کے باوجودکمپیوٹرمعلم تعینات ہے جبکہ گرلزہائی سکینڈری سکول میں جدیدترین کمپیوٹرلیب ہونے کے باوجودمعلمہ اور اسسٹنٹ لیب کی تعیناتی نہ ہونالمحہ فکریہ ہے جس کے باعث سینکڑوں بچیاں جدیددورمیں کمپیوٹرکی تعلیم سےدورہیں وزیراعظم آزادکشمیر،وزیرتعلیم ،سیکرٹری تعلیم فی الفورنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سکول میں کمپیوٹرمعلمہ اوراسسٹنٹ لیب کی تعیناتیاں عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں