Passenger bus heading to Muzaffarabad from Reshian crashed 21

ریشیاں سے مظفرآبادجانے والی مسافربس گوہرآبادکے مقام پربریک فیل ہوجانے کے باعث حادثہ کاشکار

مظفرآباد(ویب ڈیسک)ریشیاں سے مظفرآبادجانے والی بد نصیب اوورلوڈاورتیزرفتاربس گوہرآبادکے مقام پر بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثہ کاشکارہوگئی تین افرادجاں بحق ۱۸افرادشدیدزخمی ہوگئے بس حادثہ کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی سینکڑوں افراد،ڈپٹی کمشنربٹیاں بالا،انتظامیہ کے آفیسران ایمبولینسز،ریسکیو1122کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ گئے شدیدزخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیوبٹیاں بالاپہنچایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ریشیاں سے مظفرآبادجانے والی مسافربس نمبر096گوہرآبادکے مقام پربریک فیل ہوجانے کے باعث حادثہ کاشکارہوگئی حادثہ میں مدرس توقیراشرف کیانی ولدمحمد اشرف کیانی ساکنہ کوہرآباد،پروین زوجہ محمد شفیع ساکنہ سیری،اکبرولدعبدالکریم قریشی ساکنہ سائیں باغ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے

جبکہ شدیدزخمیوں میں فوزیہ بی بی زوجہ محمدعارف ساکنہ ٹمنیاں،افشاں بی بی زوجہ وسیم عارف ساکنہ گوہرآباد،نثارمغل گوہرآباد،مریم سفیرولدسفیرمغل ساکنہ نواسی،شاہین زوجہ قاضی زاہد ساکنہ قاضی آباد،محمد اشفاق ولد گلزارحسین ساکنہ ریشیاں ،مریم ولد چوہدری نظام دین ساکنہ گوہرآباد،شاہدولدمظفرخان سرائی، فیاض ولدقاضی بجیب اللہ ساکنہ قاضی آباد،پروین زوجہ عتیق الرحمان قاضی ساکنہ قاضی آباد،محمداشفاق ولد گلزار حسین ساکنہ ریشیاں ، مریم ولد چوہدری نظام دین ساکنہ گوہرآباد،شاہدولد مظفرخان سرائی ،فیاض ولد قاضی نجیب اللہ سالنہ قاضی فاقت عباسی ولدمحمدشریف عباسی ساکنہ پارسہ،مہتاب احمد ولدشکردین ساکنہ ٹمنیاں ،راجہ مشتاق خان ساکنہ مکینٹ شامل ہیں شدیدزخمیوں کوڈی ایچ کیو بٹیاں باکامیں فوری طبی امداددی گئی اورشدیدذخمیوں کو مظفرآبادریفرکردیاگیاجبکہ باقی زخمی زیرعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں