آزاد کشمیراہم خبریںقومی خبریں

مظفرآباد میں چار بچوں کی ماں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا

مظفرآباد(ویب ڈیسک) سسرالیوں کے ظلم کاشکارچاربچوں کی ماں گزشتہ دوماہ سےپراسرارطورپرلاپتہ ہوگئی ،زمین کھاگئی یاآسمان نگل گیاکوئی سراغ نہ لگ سکا،تحصیل آٹھ مقام پولیس خاوند اوراس کے ورثاء کے خلاف کارروائی سے انکاری شادی شدہ خاتون معروفہ بی بی کا والدسید سلیمان حسین شاہ انصاف کے لیے صحافیوں کے پاس پہنچ گیا،

وزیر اعظم آزادکشمیر ، چیف جسٹس، چیف سیکرٹری اورآئی جی سے بااثرملزمان کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سید سلیمان حسین شاہ ولدحسین شاہ ساکنہ چلہانہ پہائیاں تحصیل آٹھ مقام ضلع نیلم نے صحافیوں کوبتایاہے کہ میری بیٹی معروفہ بی بی جس کے چاربیٹے ہیں اس کی شادی وقارشاہ ولدسلام سے ہوئی تھی جس کے بطن سے چاربچے ہیں میرادامادمیری بیٹی پرشروع دن سے تشدد،گالم گلوچ مارپیٹ کرتاآرہاہے

مورخہ 2020۔6۔9دس بجے دن کو علم ہواکہ مورخہ 2020۔6۔5سے میری بیٹی گھرسے لاپتہ ہے میں نے برادری میں جاکرپتہ کیالیکن دوماہ گزرچکے ہیں کوئی سراغ نہ لگ سکاچوکی پولیس جوراہانڈی اور ایس پی نیلم کے پاس ملزمان وقارشاہ رفیق شاہ،پسران سلام شاہ،زرین فاطمہ زوجہ سلام شاہ، صبیحہ بی بی دخترسلام شاہ، صادق شاہ ولدنورحیدرشاہ، رضیہ بی بی زوجہ مزمل شاہ کے خلاف درخواست دی مگرملزمان بااثرہونے کی وجہ سے پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

میری بیٹی کا کوئی علم نہیں کے وہ زندہ ہے یاماردیاہے اورملزمان مجھے جان جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاری ہیں خداراہ میری بیٹی کی زندہ یامردہ بازیابی کے لیے حکومتی ادارے کرداراداکریں اورمجھے تحفظ فراہم کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button