latest azad kashmir news on eid 13

عیدالاضحیٰ کے موقع پرسبزی،فروٹ اوراشیائے خودونوش کے سستے بازارلگائے جائیں

مظفرآباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیرنے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت مظفرآبادمیں سبزی،فروٹ اوراشیاءے خودونوش کے سستے بازارلگائے جائیں تاکہ غریب عوام سستی اورمعیاری اشیاء خریدسکیں جوں جوں عیدقریب آرہی ہے،انتظامیہ کی کمزورگرفت کے باعث شہربھرکے دوکانداربے لگام ہو چکے ہیں

ہردکان پراپنااپناریٹ مقررہے،عیدکی خوشیوں کے موقع پرتاجرحضرات خوف خداکریں ضلعی انتطامیہ کو چاہیے کہ وہ بازاروں کی موثرچیکنگ کویقینی بنائیں عوام کوحالات کے رحم وکرم پرنہ چھوڑاجاءے شہریوں کوبھی چاہیے کہ وہ مہنگی اشیاء خریدنے کے بجاءے پرائس کنٹرول کمیٹی کو شکایت کرکے بروقت آگاہ کریں تاکہ انتظامیہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاررواءی کرسکے۔

ان خیالات کا اظہارشیخ سراج منیرنے گزشتہ روزبڑھتی ہوئی مہنگاءی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ انتظامیہ اورتاجروں کی ملی بھگت سے عیدکے موقع پرعوام کوسستی اورمعیاری اشیاء فراہم کرنے کے بجائےمہنگی اورگلی سڑی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں

انتظامیہ بھی ایک یادوباربازارمیں آکرچیکنگ کے بجائے فوٹوسیشن کرکے اپنی ذمہ داریوں سے مبراہوجاتے ہیں حالانکہ ان کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان دارالحکومت مظفرآبادمیں مصبوعی مہنگائی کانوٹس لیں اورانتظامیہ کوپابندکریں کہ وہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے۔

latest Azad Kashmir news on Eid

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں