coronavirus latest news in pakistan 16

ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 854 فعال کیسز، 2 لاکھ 19ہزار787 افرادکورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ 2 لاکھ 19ہزار787کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 854 فعال کیسز ہیں۔

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے،

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں22 ہزار84 ٹیسٹ کیے جن میں1209 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،

مزید 54کورونا مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 9804، پنجاب کے7386، کے پی کے کے1977، اسلام آباد کے 2351، بلوچستان کے76، گلگت بلتستان کے 71اور آزاد کشمیر کے 241ٹیسٹ شامل ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہی 242مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ70ہزار 400ہے ۔

ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2241کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں