eid ki namaz 14

عیدکی نمازکے لئے ایس او پی جاری

مظفرآباد(ویب ڈیسک)عیدالاضحیٰ حتی المقدورکھلے مقامات پراداکی جائے ،مساجدوعیدگاہ میں رش ہونے پر2مرتبہ جماعت کااہتمام کیاجائے۔حکومت آزادکشمیرنے عیدکی نمازکے لئے ایس او پی جاری کردی،

عیدکی نمازکے لئے آتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال، عیدالاضحیٰ حتی المقدورکھلے مقامات پر فاصلہ رکھتے ہوئے اداکیے جانے کااہتمام کیاجائے۔تمام لوگ نمازعیدکے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، عیدگاہ انتظامیہ ذمہ دارافرادپرمشتمل کمیٹی تشکیل دے جو احتیاطی تدابیرپرعمل یقینی بنائے،مساجدوعیدگاہ میں جہاں نمازعیدکااہتمام ہووہاں تعدادکم ازکم ایک گھنٹے کا وقفہ ہو۔تمام خطیب صاحبان خطبہ سے پہلے حفاظتی تدابیربیان کریں،

صف بندی کرتے وقت فاصلے کو یقینی بنائیں،نمازعیدکے بعدگلے ملنے اورمصافحہ کرنے سے پرہیزکیاجائے۔50سال سے زائدالعمرافرادنزلہ ،زکام،کھانسی کی صورت میں جبکہ 15سال سے کم عمربچے عیدگاہ نہ آئیں۔نمازعیدسے قبل اوربعدمیں مجمع لگانے سے پرہیزکیاجائے۔

متعلقہ انتظامیہ اورپولیس عیدگاہ کے باہربھکاریوں کو جمع ہونے سے روکنے کے علاوہ محکمہ مذہبی امورکے عملہ کے تعاون سے ایس او پی پرعملدرآمدکویقینی بنانے کی پابند۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں