traffic accident 19

ٹریفک حادثہ ڈرائیور جاں بحق چار افراد زخمی

مظفرآباد(ویب ڈیسک) ڈرائیورمحمدحسین کھوکھرولدنوردین چٹھیاں والے انتقال کرگئے۔مرحوم اپنے ایک بھانجے عمران کوجوکہ  سعودی عرب سے واپس اپنے ملک آرہاتھا اسے لیکراسلام آبادسے گھرکی جانب سفرکررہے تھے اوران کے ساتھ دوسرابھانجامنوراوراس کا ایک بیٹااورایک بیٹی بھی ساتھ تھے۔

گزشتہ روزعلی الصبح ان کے کیری ڈبہ کو دولائی کے مقام پرحادثہ پیش آیااورگاڑی دریائے جہلم کے کنارے جالگی ۔جس کی وجہ سے وہ موقع پرہی جان کی بازی ہارگئے ان کے ساتھ ان کے سعودی عرب سے آنے والے بھانجے عمران کی دونوں ٹانگیں فریکچرہوگئی ہیں اورمنورکے بیٹے کی ایک ٹانگ فریکچرہے منوراوراس کی بیٹی بھی زخمی ہیں جن کو مظفرآبادایمزامبورمیں داخل کروایاگیاہے

تاہم ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ڈرائیورمحمد حسین کی نمازجنازہ آج بعدازنمازظہر2بجے گورنمنٹ بوائزمڈل سکول چٹھیاں کے مقام پر اداکی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں