latest azad kashmir news on eid 16

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جمو ں و کشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان

مظفرآباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جمو ں و کشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے مظفرآبادشہرمیں ٹریفک کے دباؤکو کم کرنے اور شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے 52کروڑ14لاکھ 17ہزارروپے کے 4منصوبہ جات کاسنگ بنیادرکھ دیا۔ان منصوبہ جات میں قائداعظم برج دومیل انٹرسیکشن اورسی ایم ایچ انٹرسیکشن شامل ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ روزوزیرتعمیرات عامہ چوہدری محمدعزیز،وزیرتعلیم سکولزبیرسٹرافتخارگیلانی کے ہمراہ ان منصوبہ جات کاسنگ بنیادرکھا۔اس موقع پر مشیرحکومت راجہ امدادعلی فاروق ،چئیرمین معائنہ عملدرآمدکمیشن زاہدامین،سیکرٹری تعمیرات عامہ غلام بشیرمغل،ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول اوردیگربھی موجودتھے۔اس موقع پرایکسئین شاہرات انجم گیلانی نے ان منصوبہ جات کے حوالہ سے وزیر اعظم کوبریفنگ دی۔

انہوں نے بتایاکہ علامہ اقبال برج انٹرسیکشن پر11کروڑ29لاک 5ہزارروپے لاگت آئے گی۔ان منصوبہ جات کی تکمیل سے ایک طرف شہرکے اندرٹریفک کے دباؤکو کنٹرول کرنے میں مددملے گی جبکہ دوسری جانب شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبہ جات کی بروقت اور معیاری تکمیل کویقینی بنایاجائے تاکہ جلدازجلدمنصوبہ جات کو مکمل کیاجاسکے اورشہرکے اندرٹریفک کے مسائل کاتدارک ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ ان منصوبہ جات کے لئے فنڈزمیں کمی نہیں ہونے دیں گے محکمہ جلدازجلدان پر کام شروع کروائے۔وزیراعظم نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نےاپنے منشورکے مطابق عوام سے کیے گئے تقریباًتمام وعدے پورے کیے ہیں اوراپنی کارکردگی کی بنیادپرآئندہ بھی عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں