آزاد کشمیراہم خبریں

محکمہ ٹیوٹامیں دبنگ سیکرٹری کی تعیناتی

مظفرآباد(ویب ڈسیک)محکمہ ٹیوٹامیں دبنگ سیکرٹری کی تعیناتی،مافیانے اپنی کرتوتیں چھپانے کے لئے ریکارڈغائب کرنا شروع کردیا۔اخبارات میں مافیاکی کرتوتیں چھپنے کے بعدسابق چیف سیکرٹری مظہرنیازرانانے نوٹس لیاتھااورایک خفیہ انکوائری بھی کروائی تھی جس کے بعدانہوں نے چئیرمین سمیت سیکرٹری ٹیوٹاکوتبدیل کرنے کافیصلہ کیاتھا۔

ان کےتبادلے سے قبل انہوں نے مسعودالرحمن کوسیکرٹری ٹیوٹاتعینات کیااورآپریشن کلین اپ کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری ٹیوٹاکی تعیناتی کے بعدٹیوٹامافیامیں کھلبلی مچ گئی ۔دونمبریوں کے سارے ریکارڈغائب کئے جارہے ہیں منظم مافیانے محکمہ ٹیوناکوگھرکی کھیتی سمجھتے ہوئے اپنے اپنے رشتہ داروں سمیت برادری کے کئی مردوخواتین کو بھرتی کیاہے۔

مسعودالرحمٰن نے سیکرٹری ٹیوٹاکاچارج سنبھالنے کے بعدکام شروع کردیاہے۔جبکہ ان کی سابقہ ملازمت کودیکھتے ہوئے ٹیوٹامافیاخائف ہے اوران کے اردگردجال بچھانے کے لئے ہوم ورک شروع کردیاہے۔سابق سیکرٹری کومافیاکھڈے لائن لگائے رکھااور سارے اختیارات بھی چئیرمین نے لے رکھے تھے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo