latest azad kashmir news on eid 15

تیرھویں آئینی ترمیم سے ریاست کو مالیاتی انتظامی اختیارات

مظفرآباد(ویب ڈسیک)تیرھویں آئینی ترمیم سے ریاست کو مالیاتی انتظامی اختیارات حاصل ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرکے اقدامات سے ریاستی وقاربلندہوا۔13آئینی ترمیم کا تحفظ کرینگے۔اس کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

قائدکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔آن لائن کلاسزکومستردکرتے ہیں بہترنظام لایا جائے ۔طلبہ یونین بحالی کے نوٹیلکیشنپرعملدرآمدکیاجائے۔جامعہ کی فیس میں اضافی چارجزکومعاف کیاجائے،طلبہ کے وظائف بہتربنائے جائیں۔طلبہ کروناکے باعث گھروں میں بندہیں اورذہنی تذبذت کاشکارہیں۔

ایس اوپیزکے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے حکومت اقدامات کرے۔ایم ایس ایف ابن آزادکشمیرکی تنظیم ٹوکی جائے۔ریاستی ثقافت کو عالمی سطح پراجاگرکیاجائے۔مقبوضہ کشمیرکوبھارت نے دنیاکی سب سے بڑی جیل بناڈالاہے۔ ہمارے بھائی محصورہیں۔عالمی برادری فوری نوٹس لے۔ان خیالات کااظہارایم ایس ایف ابن جامعہ کشمیرکے صدرراجہ عاقب جاوید،سابق صدرراجہ تابش ممتاز،سابق سینئرنائب صدرمحمدظہیرخان،فیصل میر،تابان گرویزی،سرداررضوان اور سعودخان کے ہمرہ مرکزی ایوان صحافت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تندی بادمخالف سے نہ گھبرا اے عقاب

یہ توچلتی ہے تجھے اونچااڑانے کے لئے

طلبہ رہنماؤں نے اس پرکہاکہ آج جب کہ تحریک آزادی کشمیر تاریخ کے اہم ترین موڑپرہے۔دوسری طرف آزادریاست جموں و کشمیرمیں ریاستی وقارکی ضامن 13ویں ترمیم کوختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں وہ ترمیم جس کے بعدریاست باوقارہوئی ریاست میں مالیاتی خوشحالی آئی ریاستی حکومت بااختیارہوئی وہ ترمیم یہاں بسنے والے انسانوں کے لئے حقوق کی ضامن ہے جس کا کریڈٹ قائدکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کوجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں