Mirpur News 18

آئینہ ان کو دکھایاتوبرامان گئے

مظفرآباد(ویب ڈسیک)آئینہ ان کو دکھایاتوبرامان گئے،معروف ترین شاہرہ پر واقع اولڈسیکرٹریٹ میں روزنامہ کشمیر لنگ مظفرآباددفترمیں چورکی واردات۔رات کی تاریکی میں سمجھدارچوردفترکے زیراستعمال کمپیوٹر،پرنتراور وینگل اٹھاکرلے گئے۔قریب پڑے لیپ ٹاپ ودیگرقیمتی سامان کو ہاتھ تک نہیں لگایا،ہفتہ اوراتوارکی درمیان سب سمجھدارچورگیٹ اور کمپیوٹرسیکشن تالے توڑکر2کمپیوٹرایک پرنٹراور وینگل ساتھ لے گئے۔دفترنے اطلاع کے بعدتھانہ سٹی کے تفتیشی آفیسرنے موقع ملاحظہ کیا، فنگرپرنٹ لیے گئے تجریری درخواست موصول ہونے کے بعد تھانہ سٹی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ بعدازاں اے ایس پی ہیڈکوراٹرخاورعلی شوکت نے بھی کشمیرلنک دفترآئے اور معائینہ کیا۔جبکہ چوری کا رنگ دیگرجانی بوجھی سازش کے تحت ریکارڈوالےکمپیوٹرلے جانے والے سمجھدارچورکے حوالے سے ماہرین کاکہناہے کہ یہ چوری کی واردات نہیں لگتی ،اسے محض چوری کا رنگ دیاگیاہے۔کمرہ میں موجوددیگر قیمتی سامان لیپ ٹاپ،کمپیوٹرودیگرریکارڈکوہاتھ تک نہیں لگایاگیاہت صرف اخبارکےز یر استعمال 2کمپیوٹر،ایک پرنٹراور وینگل چرانے کا مقصدکچھ اور لگتاہے۔گزشتہ دوروزسے حکومت اور اداروں میں بیٹھے چندافرادکے حوالے سے رپورٹنگ کی وجہ سے حکومت کی اہم شخصیات اوراداروں کے سربراہان کی جانب سے اظہارناراضگی بھی موصول ہورہاہے اور بعض جگہو ں دسے دھکمیاں بھی موصول ہو رہی تھیں  اورپھر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی سب کمپیوٹرچوری کی واردات نے معاملہ اورسنگین بنادیاہے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلدسمجھدارچورکوگرفتارکرلیاجائے گا۔ جبکہ سیاسی ،سماجی اورتجارتی حلقوں نے روزنامہ کشمیرلینگ مظفرآبادآفس میں چوری کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اخبارکے دفترمیں چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے اس سازش کو بے نقاب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں