آزاد کشمیرقومی خبریں

مقبوضہ کشمیربھارتی فوج ایک قاتل فوج بن چکی ہے

آزادکشمیر(ویب ڈیسک) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم راجہ محمد طارق حیدرخان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیربھارتی فوج ایک قاتل فوج بن چکی ہے ۔سوشل میڈیاپر چلنے والی تصویرجس میں نواسہ اپنے ناناکی لاش پربیٹھاہواہے جسے بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے شہیدکیانے میرادل چیرکررکھ دیاہے،

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اوراداروں سے کہتاہوں کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی فوج کی انسانیت سوزکاروائیوں  کا نوٹس لیں ۔امریکہ ،روس،فرانس،برطانیہ،جرمنی سمیت یورپی ممالک سے اپیل کرتاہوں کہ وہ کشمیریوں کی آوازکو سنیں بھارتی فوج ایک جارح فوج ہے جو کشمیرکی شناخت ختم کرنے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے ایک کے بعددوسراقدم اُٹھارہاہے ۔

مودی جو گجرات کے قصاب کے نام سے مشہورتھا اب کشمیر کاقصاب بن چکاہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کااظہاراپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں شہریوں کو گولی مارکرشہیدکردیاجاتاہے۔

انہوں نے کہا جس میں ناناکی لاش پر اسکانواسہ بیٹھاہواہے کیا اس پر عالمی ضمیریوں ہی بے حس رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے زیادہ انسانیت ک تذلیل کیاہوگی کہ بھارتی فون اپنی بہیمانہ کاروائیوں کے دوران بچوں کے سامنے انکے پیاروں کو گولیوں سے بھون دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے بڑھتے پوئے مظالم جنوبی ایشیاء کے امن کو نقصان پہنائیں گے۔

انہوں نے کہاایک طرف بھارتی حکومت ہزاروں کی تعدادمیں غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل اورکھل کھلا خلاف ورزی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لداخ کایہ جو علاقہ بہت پرانا اورمشہورعلاقہ ہے جس میں کئی لوگ نظرجمائے رکھتے تھے میں نے پڑھاہے خلیفہ ہارون رشیدبھی یہاں فوج کشی کررہاہے اور ریاستی دہشت گردی کی انتہاکر رکھی ہے۔پاکستان عالمی سطح پرہندوستان کے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں پر ظلم و ستم سے بازرکھنے کے لئے کرداراداکرے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی ہندوستان ملوث ہے۔ پاکستان ہندوستان کی سازشوں کو عالمی سطح پربے نقاب کرے۔وزیراعظم نے کہاکہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو سکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب کشمیری بھارت کے جبرواستبدادسے آزادہوں گے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo