Kashmir latest news 15

آزادکشمیرپاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکیوں کا جواب جارحانہ دیاجائے مسعودسردار

مظفرآباد(ویب ڈسیک) آزادجموں و کشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے اسی ہزارگھرانوں کے چھ لاکھ دس ہزار شہریوں کے سر پرملت کا ہاتھ رکھ کر ان لوگوں کی مادروطن کے لئے قربانیوں کا نہ صرف اعتراف کیاہے بلکہ آزادکشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا حق بھی ادا کیا ہے۔

آزادکشمیرپاکستان کی نہ صرف مضبوط دفاعی فصیل ہے بلکہ یہاں عوام خاص طورپر وہ لوگ جو لائن آف کنٹرول کے قریب ہرروزبھارت کی ننگی جارحیت کاپوری جرات اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں وطن کے بے وردی سپاہی ہیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ مظفرآبادکے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے متاثرہ ایک لاکھ اٹھتیس ہزارلوگوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اور آزادکشمیرکے بارہ لاکھ لوگوں کے لئے ہیلتھ کارڈ دینے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے

صدر سردارمسعودخان نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے متاثرین کو کیش گرانٹ دینے کے حوالے سے تقریب میں بھی اپنے خطاب میں کہاتھااور اب ایک بار پھراس بات کو دہراتے ہیں کہ آزادکشمیر اورمقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام تاریخ کی بے مثال قربانیان دے کر پاکستان کا حصہ کسی جغرافیائی قربت کی وجہ سے نہیں

بلکہ عقیدے اورنطریے کی بنیادبننا چاہتے ہیں ۔آزادکشمیرکے لوگوں نے 73سال پہلے خون دے کر اس علاقے کو آزاد کرایا تھا لیکن کشمیر کے مقبوضہ حصے کے لوگ 73 سال سے بھارت کے قہرواستبدااور سیاسی ریشہ دانیوں کے باوجودآج بھی پاکستان کا نعرہ بلند کرتے ہیں اور مضبوطی سے اپنے اس نظریے اور عقیدے پر جمے ہوئے ہیں ۔

صدرآزادکشمیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کشمیریوں کو مارنے ،ان کی زمین پر قبضہ کرنے ، ایس کشمیریوں کو مارنے، مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں مسلمانوں کی تعدادکم کرنے اور پوری ریاست کو اپنی نو آبادی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں ان کا یہ خیال ہے کہ ان کی جوابدہی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

صدرآزادکشمیرنے کہا ہے کہ آزادکشمیرپاکستان کے لئے صرف دفاعی اعتبارسے ہی اہم نہیں بلکہ یہ اس کی معشیت کی بہتری میں بھی اہم کرداراداکر سکتا ہے ۔ اس لئے ہم کہتے ہیں کہ کشمیر کے بغیرپاکستان نا مکمل ہے اورپاکستان کے بغیر کشمیریوں کی کوئی شناخت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں