مظفرآباد: آزاد کشمیر کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا 41

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

مظفرآباد : آزاد کشمیر کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں خواجہ فاروق، اظہر صادق، انصر ابدالی اور چودھری ارشد شامل تھے۔

علی شان، ملک ظفر، چودھری اخلاق، محمد حسین اور فہیم ربانی نے بھی حلف لیا۔ میر اکبر، شاہدہ صغیر، چودھری رشید، دیوان چغتائی بھی حلف لینے والوں میں شامل تھے۔ گزشتہ روز بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس سعید اکرم نے نو منتخب صدر سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیئرمین کشمیر کمیٹی، ججز، اعلیٰ سول و عسکری حکام ،کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دلانے سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نئے صدر کو سلامی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں