آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تبادلے 20

آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تبادلے

راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی) آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تبادلے کر دیے گئے ، کمشنر پونچھ مسعود الرحمان کو وزیر اعظم کے ہمراہ سیکرٹری بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے اور اُنکی جگہ سہیل اعظم کو پونچھ کا نیا کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سابق صدارتی سیکرٹری ظفر خان آف ہورنہ میرہ کو وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

سہیل اعظم کے کمشنر پونچھ تعینات کیے جانے کی منظوری پر راولاکوٹ کے سیاسی، سماجی ،صحافتی اور تجارتی حلقوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی کے اس اقدام پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے

اور سہیل اعظم سے توقع کی ہے کہ وہ راولاکوٹ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل ، پارکنگ کی ضرورت ، رکشوں کی رجسٹریشن اور سابق کمشنر کی طرف سے ریڑھی بانوں سے خالی کردہ پی ڈی اے پلاٹ پر غریب ریڑھی بانوں کے لیے دوبارہ سبزی منڈی کا قیام عمل میں لا کر راولاکوٹ کے شہریوں کے دیرینہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں