آزاد کشمیر حکومت 23

آزاد کشمیر حکومت کے ایک اہم وزیر اور سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سمیت دو موجودہ ممبران اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

راولاکوٹ (آصف اشرف) آزاد کشمیر حکومت کے ایک اہم وزیر اور سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سمیت دو موجودہ ممبران اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ تمام امور طے چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت باضابطہ شمولیت کر دی جائے گی ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے وزیر حکومت بیرسٹر سطان محمود چوہدری کے وزیر حکومت سے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ آئیندہ بھی ضلع باغ کے اس حلقے کا ٹکٹ مذکورہ وزیر کے پاس ہی ہو گا۔

بیرسٹر سلطان محمود کے دباؤ پر مرکزی حکومت کے نمائیندے نے تنویر الیاس چغتائی کو اپنے بھتیجے اور ممبر اسمبلی صغیر چغتائی کو بھی تحریک انصاف میں شمولیت پر راضی کر لیا ہے تنویر الیاس چغتائی وسطی باغ سے اور صغیر چغتائی پاچھیوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

وادی نیلم سے سابق وزیر مفتی منصور سماہنی سے ممبر اسمبلی چوہدری علی شان بھمبر سے سابق سپیکر چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے یہ تمام شامل ہونے والے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سیف نیازی کے ہمراہ اسلام آباد میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے ان کے ہمراہ ہجیرہ سے سابق امیداور کاشان مسعود بھی ہوں گے ان تمام نئے شامل ہونے والوں کو ان کے حلقوں سے تحریک انصاف کے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

تا ہم ہجیرہ سے ارزش خان اور بھمبر سے چوہدری انوار الحق سماہنی سے چوہدری رزاق نے شمولیت کے بعد ان نئے آنے والوں کو ٹکٹ جاری ہونے کے صورت آزاد الیکشن لڑنے کے فیصلہ سے قیادت کو آگاہ کر دیا ہے جس کے باعث قوی امکان یہ ہے کہ ان چار حلقوں سے تحریک انصاف ناکامی سے دوچار ہو جائے گی۔۔ صغیر چغتائی کے تحریک انصاف کے امیدوار ہونے کی صورت اس حلقہ سے مسلم کانفرنس کے قائد عتیق خان خود بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں