Increase in Corona cases, complete lockdown in Azad Kashmir 22

کرونا کیسز میں‌ اضافہ، آزاد کشمیر میں‌ مکمل لاک ڈاؤن، اسکول بھی بند

مظفر آباد : آزاد کشمیر کی حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ہفتہ کے لیےلاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کافیصلہ ضلع پونچھ میں کروناکیسز کی شرح ستائیس فیصد پہنچنے کے بعد کیا گیا‘۔

حکومت نے مذکورہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں