Mirpur News 1 33

دو برابر حصوں میں تقسیم چٹان، سعودی عرب کا ارضیاتی عجوبہ

ریاض: سرزمینِ عرب پر دنیا کا ایک انوکھا ارضیاتی عجوبہ موجود ہے جس میں ایک بڑی چٹان دو برابر حصے میں تقسیم نظر آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گرم چھری سے مکھن کی ٹکیاں کاٹی گئی ہے یا لیزر سے پہاڑ کو تراشا گیا ہے کیونکہ باریک جھری کے دونوں اطراف اتنے ہموار ہیں کہ موسمیاتی اثرات کی بجائے کسی لیزر شعاع سے وجود میں آئے ہیں۔

یہ عجوبہ سعودی عرب کی مشہور وادیِ تیما کے نخلستان میں موجود ہے۔ ال نسلا چٹان میدان کے عین درمیان موجود ہے۔ بھاری چٹان کے دونوں حصے ایک ایک چھوٹے سے ابھار پرایستادہ ہے۔

ریتیلے پتھر (سینڈاسٹون) سے بنی یہ چٹانیں خوبصورت شوپیس کی مانند دکھائی دیتی ہیں۔ صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے سیاح اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ان میں ارضیات داں بھی ہیں لیکن وہ اب تک اس کی تسلی بخش وجہ بیان نہیں کرسکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں