آج کا اخباراہم خبریںجرم و سزا

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر 22 مسافر پکڑے گئے ‏

کراچی : جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو پکڑ لیا گیا۔ ‏تفصیلات کے مطابق جنا ح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی پر محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کرتے ‏ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو روک لیا۔ ‏محکمہ صحت کے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے۔ مسافر ‏غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہے تھے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت تھے۔ ایئرلائن نے ‏مسافروں کو آف لوڈ کردیا اور سفر کی اجازت نہیں دی۔ ‏محکمہ صحت نے آف لوڈ ہونے والے22 مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوا لے کرنے ‏کی کوشش کی تاہم ایف آئی اے نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں ‏کے خلاف کارروائی کر نے سے انکار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button