پاکستان اور اسلام پر حملے 41

پاکستان اور اسلام پر حملے

نیشنل سیکرٹ فورس آف پاکستان نے مجھے بتایا کہ تمام اسلام دشمن وطن دشمن انسانیت دشمن ہمیں مارنے کیلئے ابتدائی حملہ کر چکے ہیں اور اس وقت پوری طاقت سے حملہ آور ہیں اور دشمن ہر وہ ہتھیار سے اندھا دھند ہمیں مارنے کیلئےہتھیار استعمال کررہا ہے کبھی بم دھماکوں میں کبھی فائرنگ سے کبھی معاشی جنگ مہنگائی کے ذریعے تو کبھی اندرونی غداری اور دہشت گردوں کے ذریعے تو کبھی وائرس کے ذریعے کبھی قوم پرستی فرقہ واریت کی آگ جلا کر آپس میں لڑا کر مار رہیں۔

انھوں نے مجھ سے کہا جناب جاوید صدیقی صاحب اسلام دشمن وطن دشمن طاقتیں ہر وہ طریقے سے ہم مسلمانوں کو مٹانا چاہتےہیں ہمیں تباہ کرنا چاہتے ہیں ہمارے دماغ یرغمال کرنا چاہتے ہیں ہمیں مایوس کرنا چاہتے ہیں ذلت سے نوازنا چاہتے ہیں ہماری زمینوں کو بنجر کرنا چاہتے ہیں ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہمارے ملک کو راکھ کا ڈھیر بنانا چاہتےاور یہ ہمارے تمام دشمن سب کے سب اتحاد کرچکے ہیں اور اجتماعی شکل میں حملہ آور ہیں

ان دشمنوں نے کام تقسیم کرلئے ہیں کسی نے میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کو تباہ کرنا کام کررہے ہیں تو کوئی دشمن فرقہ واریت کی آگ جلانے کیلئے کام کر رہے ہیں دشمن قوم پرستی کی آگ جلانے کیلئے کام کرارہے ہیں کوئی دشمن مایوس کرنے کیلئے کام کررہے ہیں کچھ مسجد مدرسہ بازار اسکول پارک پر حملہ آور ہیں کچھ دشمن پورے پورے شہر پورے پورے مسلمانوں کے ملکوں پر حملہ آور ہیں کہیں براہ راست حملہ آور ہیں کہیں پر چھپے ہوئےانداز میں حملہ آور ہیں۔کہیں پر مختلف بیماریوں کے وائرس چھوڑ کر ہمیں ذہنی طور پر انتشار میں مبتلا کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔

کچھ دشمنوں کو یہاں تک کام دیے گئے ہیں کہ انکو اتنا پریشان کردو کہ یہ خود سے بھی تنگ ہوجائیں غدار سیاستدانوں کے ذریعے سے ملک میں تباہی کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔ دماغی چوٹ دیئے جارہے ہیں یہ سب مکار شیطانی طاقتوں کا پلان ہے۔ جناب جاوید صدیقی صاحب ایک پلان حقیقی بادشاہ آسمان والے کا ہے جو کہ انصاف کرنے والا ہے حقیقی کارساز ہےحفاظت کرنے والا ہےانسان سےمحبت کرنے والا ہےاسی حقیقی رب نے مسلمانوں کو انصاف کیلئے امن قائم کرنے کیلئے غریبوں کی مدد کرنے کیلئے ظالم کے ہاتھ روکنے کیلئے دنیا سے ظلم مٹانے کیلئےمسلمان نام کے سپاہیوں کو کھڑا کیا ہے ہر وہ کلمہ جس نے پڑھ لیا ہے پیارے آقا کاوہ الله رسول کا سپاہی ہے

خلاصہ صرف اتنی بات کرنی تھی کہ دین اسلام اجتماعیت کا نام ہےانفرادیت کا نام نہیں لہذا اس وقت تمام مسلمانوں پر یہ بات سورج کی طرح کھل کر سامنے نظر آرہی کہ تمام اسلام دشمن وطن دشمن انسانیت دشمن ہم مسلمانوں پر ہمارے وطن پر حملہ آور ہے ہر وہ ہتھیار استعمال کررہے ہیں اجتماعی صورتحال پیدا کرکے حملہ آور ہیں اور ہر مسلمان کو اپنے شعبے میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کیمطابق اپنی طاقت کیمطابق اجتماعی شکل صورتحال پیدا کرکے اسلام دشمن وطن دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا یہی ہمارا اسلام ہے یہی ہمارا مشن ہیں یہی الله رسول کا حکم ہے۔۔۔۔

معزز قارئین !! نیشنل سیکرٹ فورس آف پاکستان کی یہ وہ تمام باتیں ہیں جو ھم سب کو سمجھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ھے میں اکثر سوچتا تھا کہ وطن عزیز پاکستان سے کرپشن بدعنوانی لا قانونیت ظلم و جبر حق تلفیاں اور نفرت عصبیت لسانیت کب ختم ھوگی لیکن مجھے خوشی ہوتی ھے کہ ھماری قوم اب اپنے شعور کو پہنچ رھی ھے وہ ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مفادات کیلئے متحد ھورہی ھے وہ وقت دور نہیں جب منافقوں اور جھوٹوں کا خاتمہ یقینی بن جائیگا انشاءالله۔۔!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں