City Police Nankana arrests 2 road rage suspects 49

روڈ رابری کرنے والے سرگرم 2 ملزمان گرفتار،موبائل نقدی برآمد:تھانہ سٹی پولیس ننکانہ

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)  تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے روڈ رابری کرنے والے سرگرم 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔   ملزمان یعقوب اور بلال کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی نقد رقم اور موبائل برآمد۔  SHO سٹی ننکانہ عبدالخالق نے ملزمان سے ریکور ہونیوالی رقم اور موبائل حقیقی مالکان کے حوالے کر دیئے۔  روڈ رابری میں اسلحہ کے زور پر چھینا گیا موبائل مالیتی 30 ہزار روپے مدعی مقدمہ احمد شاہ کے حوالے۔  اسلحہ کے زور پر لوٹی ہوئی رقم 20 ہزار روپے مدعی مقدمہ وسیم کے حوالے۔ مدعیان کی تھانہ سٹی ننکانہ سمیت پنجاب پولیس کو ڈھیروں دعائیں۔  روڈ رابری میں ملوث گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔  ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ سٹی ننکانہ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش۔

ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں دن رات محنت اور پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہیں۔ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنا یا نمائش کرنا قانونی جرم ہے ایسے جرائم میں مرتکب افراد کی بیخ کنی ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشی اور شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ضلع کو شراب اور منشیات فروشی سے پاک کرنا ضلعی پولیس کا مشن ہے۔ منشیات فروش اور شراب فروش معاشرتی ناسور ہے ضلعی پولیس انکا صفایا ہر ممکنہ اقدام سے یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں