Sangla Hill: Accused and fugitive arrested 26

سانگلہ ہل :اشتہاری ملزم کا ساتھ اور فرارکرانے والاملزم گرفتار

سانگلہ ہل (ویب ڈیسک )ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری،تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی کاروائیاں،

اشتہاری ملزم کی فراری میں مدد کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم قاسم نے اشتہاری ملزم ثناءاللہ کو فراری میں مدد کی،

تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی چوکی پنڈوریاں کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی،منشیات فروش علی رضا رنگے ہاتھوں گرفتار، 510 گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر سانگلہ ہل میں مقدمات درج،

ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل بشارت علی، انچارج چوکی پنڈوریاں اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش،ایس ایچ او تھانہ صدر بشارت علی نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فراری میں مدد کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہیں،

منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں،ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں